اسپائیڈر مین کے امریکی مداح نے نیا عالمی ریکارڈ کیسے قائم کیا؟

فلوریڈا کے رہائشی رامیرو ایلانیس نے  فلم”اسپائیڈرمین: نووے ہوم“ کو 292 مرتبہ دیکھ کر ایک فلم  سنیما میں سب سے زیادہ مرتبہ دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

 اسپائیڈر مین کے امریکی سپر فین نےسنیما جاکر فلم دیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشی رامیرو ایلانیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے  ایک فلم کو سنیما میں سب سے زیادہ مرتبہ دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلیے 4 ماہ میں 292مرتبہ سنیما جاکر فلم”اسپائیڈرمین: نووے ہوم“ دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مارویل سیریز میں پاکستانی ڈیزائنر کے آرٹ کی رونمائی

شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کیساتھ فلم کرنیکی تمنا پوری

 ایلانیس نے 16 دسمبر  کو مارول سیریز کی بلاک بسٹر فلم کی ریلیز کے بعد سے اپنے  مشن کا آغاز کیا تھا ۔گنیز بک کے قواعد کے مطابق ایلانیس اسکریننگ کے دوران کریڈٹ رولنگ ختم ہونے تک باتھ روم جانے یا کسی دوسری سرگرمی میں شرکت کیلیے وقفہ نہیں لے سکتا تھا۔

الانیس  نے مبینہ طور پر روزانہ پانچ مرتبہ فلم”نو وے ہوم“دیکھی ہے ، انہوں نے یہ انوکھا ریکارڈ بنانے کیلیے 16دسمبر سے 15 مارچ تک 720گھنٹےیا 30 دن   صرف کیے ہیں ۔ الانیس  نےعالمی ریکارڈ بنانے کیلیے ٹکٹوں  کی خریداری پر اندازاً3400 ڈالرخرچ کیے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ایک فلم کو سب سے زیادہ مرتبہ دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی الانیس کے پاس تھا جو انہوں نے  جولائی 2019 میں مارول سیریز کی ہی ایک اور فلم”  ایونجرز اینڈ گیم“ کو 191 مرتبہ دیکھ کر بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر