عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی تیلی 26اپریل سے نیٹ فلکس کی زینت بنے گی
فلم گنگوبائی ہرجیونداس کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جس کا سفر کاٹھیاواڑ سے شروع ہوکر ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا میں ختم ہوا تھا
حال ہی میں اپنی دیرینہ محبت رنبیر کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی کی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم رواں ہفتےسے نیٹ فلکس پر اسٹریم کی جائے گی۔
نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایت کار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی26 اپریل سے نیٹ فلکس پر اسٹریم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ پر پھر عالمی کریک ڈاؤن کا انتباہ
دو لاکھ سبسکرائبرز کی بےوفائی، نیٹ فلکس کو 54 ارب ڈالر کا نقصان
نیٹ فلکس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں لکھا ہے کہ دیکھو دیکھو چاند نیٹ فلکس پر آرہا ہے۔گنگو بائی کاٹھیاواڑی 26 اپریل کو نیٹ فلکس پر آرہی ہے۔
View this post on Instagram
یہ فلم گنگوبائی ہرجیونداس کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جسے گنگوبائی کوٹھے والی کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا سفر کاٹھیاواڑ سے شروع ہوکر ممبئی کے ریڈ لائٹ ایریا میں ختم ہوا تھا۔ گنگو بائی نے اپنی طاقتور سلطنت بنانے کے لیے اپنی زندگی میں آنے والے موڑ کو قبول کیا۔ اس کی کہانی ایس حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبئی میں درج ہے۔