دنانیر مبین کو ‘ویلا’ رہنا پسند ہے

خوبصورت اداکارہ دنانیر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کسی خاتون کی ڈبنگ پر اداکاری کرکے کہا کہ انہیں ویلا رہنا پسند ہے۔

نوجوان اور خوبصورت اداکارہ دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی خاتون کی نقل اتار رہی ہیں، وہ کہہ رہی ہیں انہیں فارغ رہنا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا اگر آپ مجھ سے پوچھنا چاہیں مجھے کیا اچھا لگتا ہے؟ مجھے ایک دم ویلے رہنا بہت اچھا لگتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دنیانیر نے کیپشن دیا کہ میں وہ دوست ہوں جو سحری اور افطاری میں مدعو کیے جانے کو پسند کرتا ہے۔

لیکن سحر و افطار میں شرکت کے لیے مجھے اپنا گھر چھوڑنے کا بھی دل نہیں چاہتا۔

دنانیر نے تصویر میں یہ بھی ایڈٹ کر کے لکھا ہوا تھا کہ جب کوئی آپ سے رمضان میں گھومنے پھرنے کا پوچھے تو کیا جواب ہوتا ہے۔

دراصل یہ بات کسی خاتون نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی ہے۔

اُن خاتون کی آڈیو پر شرارتی دنانیر نے زبردست انداز میں اداکاری کر کے ویڈیو بنائی ہے۔

متعلقہ تحاریر