سائرہ یوسف بہترین اداکارہ کے ساتھ ذمے دار ماں بھی نکلیں

ڈرامہ سیریل صنف آہن کے سیٹ پر اداکارہ سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی نورے کے ساتھ گڑیاؤں سے کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وارئرل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سائرہ یوسف نے  بہترین  ادکارہ ہونے کے ساتھ  ساتھ ذمے دار ماں ہونے کا بھی ثبوت دیدیا۔

اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈرامہ سیریل صنف آہن کے سیٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ گڑیاؤں سے کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں

یشما گل نے والد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا

آفیہ بلاگز نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کردہ پوسٹ کے  کیپشن میں لکھا ہے کہ  اداکار و ہدایت کار مصدق ملک نے سائرہ یوسف کی اپنی بیٹی نورہ شہروز کے ساتھ ڈرامہ صنف  آہن کے سیٹ پر کھیلتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by afiablogs (@afiablogs)

پوسٹ میں لکھا تھاکہ سائرہ یوسف کی سالگرہ کے دن  مصدق ملک کی طرف سے پوسٹ کی گئی کتنی خوبصورت تصویر ہے! سائرہ اپنی بیٹی کو صنف آہن  کے سیٹ پر خوشی سے رکھے ہوئے ہے جبکہ ساتھی اداکارائیں  کبریٰ خان  اور رمشا قریب ہی  گفتگو کررہی ہیں ۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ان خوبصورت باربیز اور اس حیرت انگیز ہر فن مولا ماں سے پیار کرو! ہیپی برتھ ڈے سائرہ!”

گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر شہروز سبزواری اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ان کی بیٹی نورہ شہروز دونوں خاندانوں سے پیار کریں۔

متعلقہ تحاریر