عثمان خالد بٹ کو ڈرامہ سیریل ”دوبارہ“ میں ماہر کا کردار نہ لینے کا افسوس

اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث ڈرامہ سیریل دوبارہ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادی تھی،اداکار

اداکار عثمان خالد بٹ   نے دعویٰ کیا ہے کہ  اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دوبارہ میں ماہر کے کردار کی پیشکش انہیں کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا تھا تاہم اب انہیں یہ کردار نہ لینے کا افسوس ہے۔

اس بات کا انکشاف عثمان خالد بٹ نے گزشتہ دنوں  اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ جس میں اداکارہ مایہ علی بھی ان کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

سائرہ یوسف بہترین اداکارہ کے ساتھ ذمے دار ماں بھی نکلیں

مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں

میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ آپ کو کوئی پروجیکٹ نہ لینے کا افسو س ہے ۔اس پر عثمان خالد بٹ نے کہا کہ  ویسے تو مجھے کبھی افسوس نہیں ہوتا کیونکہ  جب  میں اسکرپٹ پڑھتا ہوں تو احساس ہوجاتا  ہے کہ اس میں دم ہے لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ آپ اس کردار میں فٹ نہیں بیٹھیں گے یا کردار کو ایمانداری سے نبھا نہیں پائیں گے۔عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ ویسے تو ایسا کبھی نہیں ہوا لیکن ہدایت کار دانش نواز کا ڈرامہ سیریل دوبارہ ایسا پروجیکٹ تھا جسے نہ لینے کا افسوس ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے ڈرامہ سیریل دوبارہ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ان دنوں کرونا کے باعث میں کراچی میں پھنس گیا تھا اور ہمارے پروجیکٹ چپکے چپکے کی شوٹنگ چل رہی تھی جو کافی پھیل گیا تھا اس کے علاوہ میری اسلام آباد شفٹنگ چل رہی تھی کیونکہ وہاں میرے بہت سے کام پھنسے ہوئے تھے اوربہت سے ذمے دارایاں پوری کرنی تھیں جبکہ کراچی میں دوبارہ کی شوٹنگ فوری شروع ہونا تھی،اس وجہ سے بدقسمتی سے میں دوبارہ کرنہیں پایا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دوبارہ کی جتنی بھی اقساط دیکھی ہیں بہت شاندار ہیں ،اس کا اسکرپٹ پڑھ کر ہی اندازہ ہوا تھا کہ وہ  بہت اچھا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل دوبارہ میں حدیقہ کیانی اور بلال عباس خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ حدیقہ کیانی ایک بیوہ خاتون  ہیں جنہیں ایک آوارہ نوجوان سے محبت ہوجاتی ہے۔ ڈرامے کی منفرد کہانی کو ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر