ماہرہ خان کی اپنے بھائی کو سالگرہ پر مبارکباد
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھائی کے ہمراہ دلچسپ تصاویر شیئر کیں، انہوں نے کہا کہ میرا بھائی میرا پہلا روم میٹ تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ملکہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کے ساتھ چند دلچسپ تصاویر شیئر کی ہیں، ماہرہ نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ، میرا پہلا بچہ، میرا پہلا پیار، میرا پہلا روم میٹ، صرف میرا اور صرف میرا ہی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میں تم سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں جو شاید تم جان نہ سکو، سالگرہ مبارک ہو۔
ماہرہ نے اپنے بھائی حسان خان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے تمہیں خوشیاں، محبت، صحت، کامیابی اور سکون ملے۔
ماہرہ نے حسان کو سالگرہ کی مبارک باد کے لیے کی گئی پوسٹ میں بچپن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
بچپن کی ایک تصویر میں ماہرہ اور حسان صوفے پر بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
چھوٹی سی ماہرہ نے سفید قمیض شلوار پر سبز دوپٹہ سر پر لے رکھا ہے اور سرخ لپ اسٹک بھی لگائی ہوئی ہے۔