اداکارہ مریم نفیس پر درست انسان سے شادی کے اثرات ظاہر

اداکارہ نے اپنی قہقہے لگاتی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں،مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

اداکارہ مریم نفیس نے درست انسان سے شادی کے اثرات بیان کردیے۔

اداکارہ مریم نفیس شادی کے بعد ہنی مون پیریڈسے  گزر رہی ہیں اور خاصی خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔کراچی میں تحریک انصاف کے حالیہ مظاہرے اور جلسے میں بھی انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات کی بڑی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد

عمران خان پر توجہ نہ دینے کا بیان ، اداکار  زاہد احمد کا ریحام خان کو کرارا جواب

گزشتہ روز اداکارہ نے شادی  کے خود پر پڑنے والے اثرات سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔جس سے ا ن کی خوشی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اداکارہ  مریم نفیس نےا پنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں وہ لکڑی کی بینچ پر براجمان ہیں اور کھل کر قہقہے لگارہی ہیں۔

اداکارہ تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ صحیح انسان سے شادی کے اثرات۔ اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خاصہ پسند کیا جارہا ہے اور صارفین ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کررہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر