سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

سارہ ٹنڈولکر نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن کی تعلیم مکمل کی، کچھ مصنوعات کے اشتہار کرچکی ہیں، اداکاری کے فیصلے کو والدین کی حمایت حاصل۔

بھارت کے سابق اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں، رپورٹ کے مطابق انہیں اداکاری میں بہت دلچسپی ہے۔

نا صرف یہ بلکہ سارہ ٹنڈولکر اداکاری کی تربیت بھی لے رہی ہیں اور انہوں نے کچھ مصنوعات کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Tendulkar (@saratendulkar)

سارہ نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن کی تعلیم مکمل کی ہے لیکن وہ شوبز کی دنیا کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

ابھی تو سب نگاہیں صرف ان نوجوان اداکاروں پر ہیں جن کے والدین خود اداکار تھے یا ہیں جیسے کہ جھانوی کپور، سارہ علی خان، اننیا پانڈے لیکن کہا جا رہا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر کی اداکاری دیکھ کر سب دنگ رہ جائیں گے۔

سارہ ٹنڈولکر نہایت ٹیلنٹڈ ہیں اور ان کے والدین کی طرف سے انہیں ہر فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

کچھ افواہیں تھیں کہ سارہ اپنا ڈیبیو شاہد کپور کے ہمراہ کریں گی لیکن سچن نے اس وقت یہ کہا تھا کہ ان کی صاحبزادی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور ان کے فلم انڈسٹری جوائن کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

متعلقہ تحاریر