اکشے کمار نے صارفین سے نئی فلم کا نام تجویز کرنے کی فرمائش کردی

ہم اپنی بغیر ٹائٹل کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ خواب اور اس کی طاقت کے حوالے سے ہے

اکشے کمار نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اداکارہ رادھیکا مدن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم کا ٹائٹل تجویز کریں، تامل زبان میں سنہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں دھوم مچادی تھی ۔

بالی وڈ کے 54 سالہ سپراسٹار اکشے کمار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اکشے کمار اور اداکارہ رادھیکا مدن کو دیکھا جاسکتا ہے جو ناریل کو توڑ کر ہندو عقیدے کے تحت مذہبی رسم اداکررہی ہیں ، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں  اداکار نے لکھا کہ ناریل توڑنے کی رسم کے ساتھ ہمارے دل میں ایک چھوٹی سی دعاہے، ہم اپنی بغیر ٹائٹل کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ خواب اور اس کی طاقت کے حوالے سے ہے، انھوں نے مداحوں سے کہا ہے کہ اس فلم کے ٹائٹل   کے حوالے سے اگر کوئی نام ہے تو تجویز کریں۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار نے اپنے مداحوں سےمعافی  مانگ لی

اکشے کمار کنستر میں رکھی وہسکی کی طرح بوڑھا ہورہا ہے، ٹوئنکل کھنہ

اکشے کمار کی جانب سے فلم کا نام تجویز کرنے کے پیغام کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کا ڈھیر لگ گیا ، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ایک ایئر لائن کے بانی کی زندگی پر مبنی ہے اس لئے اس فلم کا نام ‘اونچائی ‘ ہونا چاہئے۔ ایک صارف نے فلم کا نام اڑان تجویز کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال میں اس فلم کا نام فلائٹ ، بورڈنگ  یا ٹیک آف ہونا چاہئے  جبکہ دیگر  نے اکشے کمار کی نئی فلم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ اکشے کمار جس فلم کی شوٹنگ میں  مصروف ہیں یہ فلم تامل  زبان میں بننے والی  ‘سورارائی پوترو ‘ کا ری میک ہے جو سنہ 2020 میں   ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں سوریہ، اپرنا بالامورالی، اور پریش راول، موہن بابو اور اروشی نمایا کردار اداکررہے ہیں جبکہ کروناس  اس فلم میں معاون  کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر