اداکارہ رابعہ کلثوم کا نواز، بلاول ملاقات پر اظہار افسوس
ایسے شخص سے بات کرسکتا ہے جس نے اس کی ماں کی کردار کشی کی ہو۔ واہ رے کرسی ۔ واہ رے سیاست، اداکارہ کا ٹوئٹ
فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم ریحان کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کچھ خاص پسند نہیں آئی۔
اداکارہ نے بلاول بھٹو زرداری کو ماضی یاد دلاتے ہوئے نوازشریف سے ملاقات پر افسوس کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
زوہیب حسن پاکستانی سیاستدانوں کے طرز عمل سے شاکی
اکشے کمار نے صارفین سے نئی فلم کا نام تجویز کرنے کی فرمائش کردی
اداکارہ رابعہ کلثوم نے لندن سے آنے والے والی نوازبلاول ملاقات کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی جس میں بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم کا جھک کر استقبال کر رہے ہیں۔
– koi kese aise shakhs se baat bhi kar sakta hai jisne us ki maa ki kirdaar kushi ki ho !!
Wah re Kursi! Wah re Syasat!! https://t.co/SqNQlT8i2E— Rabya Kulsoom Rehan (@Kulchiii) April 22, 2022
رابعہ کلثوم نے لکھا کہ کوئی کیسے ایسے شخص سے بات کرسکتا ہے جس نے اس کی ماں کی کردار کشی کی ہو۔ واہ رے کرسی ۔ واہ رے سیاست۔واضح رہے کہ رابعہ کلثوم پاکستان تحریک انصاف کی پرزور حامی ہیں ، ان کا ٹوئٹر ہینڈل تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت پر مشتمل پوسٹ سے بھرا پڑا ہے۔