جانی ڈیپ اور ایمبررہیرڈ کےمقدمے کی سماعت، جانی ڈیپ اپنی فلموں کا نام ہی بھول گئے
جانی ڈیپ کی شادی فروری 2015 میں ہوئی لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکتی اور محض آٹھ ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی
ہالی ووڈاسٹار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبررہیرڈ کی سواسال ہی میں طلاق ہوگئی، اہلیہ کی جانب سے اداکار کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر عجیب صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جج نے جانی ڈیپ سے ان کی فلموں کے نام پوچھے ، کافی دیر سوچنے کے بعد بھی اداکار سوائے ایک فلم ‘ایلس ان ونڈرلینڈ کے علاوہ اپنی کسی اور فلم کا نام یاد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی اہلیہ ایمبرہیئرڈ کی شادی فروری 2015 میں ہوئی لیکن یہ شادی زیادہ عرصے نہ چل سکتی اور محض آٹھ ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، ایمبررہوڈ نےدعویٰ کیاتھاکہ جانی ڈیپ نےانہیں تشدد کانشانہ بنایاہےجسے ان کے شوہر نے جھوٹ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی فوج اور ہالی وڈ ایک ساتھ کام کرتے ہیں
کیا کورین فلم انڈسٹری ہالی وڈ کوپیچھے چھوڑ دے گی ؟
کیس کی سماعت امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں جاری تھی جس میں ایمبررہوڈ نے جانی ڈیپ پر50 ملین ڈالر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے جانی ڈیپ سے ان کی فلموں کے نام بتانے کو کہا جس پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا کہ جب جانی ڈیپ اپنی موویز کا نام بتانے سے قاصر رہے ، جج کی جانب سے استفسار کرنے پر جانی ڈیپ صرف ایک فلم ایلس ان ونڈر لینڈ کا نام بتا سکے ۔