ماریہ بی کا عید الفطر پر اپنے صارفین کیلیے خاص تحفے کا اعلان
پاکستان میں ماریہ بی کے تمام آؤٹ لیٹس سے قرآن مجید کے انگریزی ترجمے کے حامل نسخے بالکل مفت وصول کیے جاسکتے ہیں
فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے اس عید پراپنے کرم فرماؤں کو مقدس تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔
ماریہ بی نے اس عید پر اپنے تمام آؤٹ لیٹس سے قرآن پاک انگریزی ترجمے کے نسخے تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ سونیا حسین سحری میں کیا کچھ کھاتی ہیں؟
اداکارہ ثناء فخر کی اپنے بچوں کے ساتھ ورزش کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران مطاف میں کھڑے ہوکر وڈیو بنائی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہم ہرسال رمضان المبارک میں قرآن پاک کے کچھ نسخوں کی اشاعت کرواتے ہیں اور ماریہ بی اسٹورز سے مفت تقسیم کرتے ہیں ۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ یہ قرآن کا میرا پسندیدہ انگریزی ترجمہ ہے، ہمارا اس اقدام کا مقصدیہ ہے کہ لوگوں کو قرآن سے قریب کیا جائے اور خصوصاً بچوں کو قرآن کا مطلب بتائیں اور اسکی روح کے بارے میں بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماریہ بی کے تمام اسٹورز پر یہ نسخے بالکل مفت دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کیلیے بہتریاں لائے ہم سب کی مشکلات ختم اور ہماری دعائیں قبول کرے۔