دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل
75 ویں کانز فلم فیسٹیول2022 میں پام ڈی آر کے فاتح کا اعلان 28 مئی کو کیا جائے گا
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 75 ویں کانز فلم فیسٹیول 2022 کی جیوری میں شامل کرلی گئیں ۔اس سے قبل متعدد بھارتی اداکاراؤں کو یہ اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔
کانز فلم فیسٹیول میں پام ڈی آر کے فاتح کا اعلان 28 مئی کو کیا جائے گا اور امکان ہے کہ دیپیکا پڈوکون 10 روز تک جاری رہنے والے میلے میں کل وقتی شرکت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی عکس بندی میں کیا کیا مشکلات جھیلیں؟
انوشے عباسی کو جویریہ عباسی کیوں یاد آرہی ہیں؟
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی کامیابی سے آگاہ کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔
View this post on Instagram
کانز کی ویب سائٹ پر دیپکا کے تعارف میں لکھا گیا ہے کہ 30 سے زیادہ فیچر فلموں کے ساتھ انہوں نے اپنی انگریزی فلم xXx: The Return of Xander Cage میں ون ڈیزل کے ساتھ بطور خاتون مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون پروڈکشن کمپنی ” کا پروڈکشن“ کی روح رواں
بھی ہیں جو اپنی کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم چھپاک اور 83 میں جلوہ گرہوچکی ہیں جبکہ جلد ریلیز ہونے والی فلم دی انٹرن میں بھی وہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔دیپیکا کی دیگر کامیاب فلموں میں گہرائیاں،پدماوت اور ایوارڈ یافتہ فلم پیکو بھی شامل ہے۔
دیپیکا پڈوکون کانز کی جیوری میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ نہیں ہیں ۔اس سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے، شرمیلا ٹیگور، ودیا بالن،میرا نائر اور معروف بھارتی ہدایت کار بھی کانز فلم فیسٹیول کی جیوری میں شامل ہوچکے ہیں۔