اداکارہ حمیمہ ملک کی روضہ رسول پر حاضری

اداکارہ حمیمہ ملک عمرے کی  سعاد ت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے ۔

حمیمہ ملک نے سعودی عرب روانگی کے  لیےجہاز میں بیٹھنے   کے بعد سیلفیاں بنائیں اور انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے عباسی کو جویریہ عباسی کیوں یاد آرہی ہیں؟

عائشہ عمر  نے فلم رہبرا کی عکس بندی میں کیا کیا مشکلات جھیلیں؟

حمیمہ ملک نے  اپنی پوسٹ میں صابری برادران کی شہرہ آفاق قوالی کے اشعار”آؤ مدینے چلیں ،اسی مہینے چلیں“ بھی لکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے بعد گنبد خضرا کے سائے میں کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں جن میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا عبایہ پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے روضہ رسول پر حاضری کے بعد تشکر کے کلمات بھی ادا کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

یاد رہے کہ اس قبل اداکارہ حمیمہ ملک   نے رواں ماہ ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہو ں نے مولانا رومی کے مزار پر بھی حاضری دی تھی۔

متعلقہ تحاریر