یشمیٰ گل کی عمرے پر ثنا خان اور مفتی انس سے یادگار ملاقات
اللہ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو ثنا خان اور مفتی انس سید کے جیسا مضبوط بنائے، یشمیٰ گل
اداکارہ یشمیٰ گل عمر ے کی سعادت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات بھارت کی معروف جوڑی سابق اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
اداکارہ یشمیٰ گل نے اپنے یادگار سفر کی روداد ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حمیمہ ملک کی روضہ رسول پر حاضری
ماریہ بی کا عید الفطر پر اپنے صارفین کیلیے خاص تحفے کا اعلان
اداکارہ یشمیٰ گل نے لکھا کہ سب سے پہلے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے مجھے اپنے گھر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کا موقع دیا اور پھر اس نے مجھے ان خوبصورت لوگوں سے ملوایا جن سے ملنے کی مجھے دلی خواہش تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو ثنا خان اور مفتی انس سید کے جیسا مضبوط بنائے۔اداکارہ بہترین مہمان نوازی پر بھارتی جوڑے کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ انشااللہ !اللہ کیلیے نئی دوستی کی ابتدا۔
ثنا خان نے یشمیٰ گل کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری بہن آپ سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔آپ اس قدر شاندار روح ہیں، انشا اللہ آپ کو وہ نعمت ملے گی جس کی آپ کو سب سے زیادہ خواہش ہے۔بہن آپ میری دعاؤں میں ضرور شامل رہیں گی،اللہ ہمیں اس دنیاو آخرت میں ساتھ رکھے،آپ کے لیے ڈھیروں پیار۔