عتیقہ اوڈھو اور فواد خان ہدایت کار عاصم رضا کی فلم میں جلوہ گر ہونگے؟
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پوسٹ میں فواد خان اور عاصم رضا کے ساتھ نئے منصوبے پر کام کرنے کا اشارہ دیدیا
کیا سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور ورسٹائل اداکار فواد خان ہدایت کار عاصم رضا کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
اس بات کا اشارہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یشمیٰ گل کی عمرے پر ثنا خان اور مفتی انس سے یادگار ملاقات
اداکارہ حمیمہ ملک کی روضہ رسول پر حاضری
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فواد خان اور عاصم رضا کے درمیان میں کھڑی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ کیا پک رہا ہے؟ ان تخلیقی اور باصلاحیت دوستوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیو پروجیکٹ اور موویز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے جس سے بخوبی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ سب کسی نئی فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل عتیقہ اوڈھو اور فواد خان نے ہم نیٹ ورک کے یادگار ڈرامہ سیریل ہم سفر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔جس میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو فواد خان کی والدہ کے روپ میں جلوہ گر ہوئی تھی