اداکارہ سارہ خان نے احد رضا میر کو شرارتی بھائی قرار دیدیا
سارہ خان نے احد رضا میر کو غیر معمولی تہذیب یافتہ، نرم خو اور شریف النفس انسان قرار دے دیا
اداکارہ سارہ خان نے اداکار احد رضا میر کو شرارتی بھائی قرار دے دیا۔اداکارہ نے احد رضا میر کی تعریفوں کے پُل بھی باندھ دیے۔
سارہ خان نے ڈرامے کی عکس بندی کے دوران لی گئی ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں احد رضا میر پیچھےشرارتی انداز میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار عامر خان نے بیٹی ایرا خان کا میک اپ چیلنج جیت لیا
یشمیٰ گل کی عمرے پر ثنا خان اور مفتی انس سے یادگار ملاقات
اداکارہ سارہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹور ی میں لکھا کہ یہ میرا بھائی احد رضا میر ہے جو میری ہر تصویر کو خواب کرنا پسند کرتا ہے۔اداکارہ احد رضا میر کی تعریفوں کے پل بھی باندھ دیے۔انہوں نے لکھا کہ احد رضا میر غیر معمولی تہذیب یافتہ، نرم خو اور کیسا بہترین شریف النفس انسان ہے۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سارہ خان ان دنوں ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل” ہم تم“ میں بھائی بہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔