مہوش حیات نے گانا گا کر بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

اداکارہ نے بھائی کے نام پیغام میں لکھا کہ تم میرے بڑے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ میرے ہیرو بھی ہو، ہر جگہ مسکراہٹیں بکھیرنے کا شکریہ۔

خوبرو اور اسمارٹ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی ذیشان حیات کو گانا گا کر سالگرہ کی مبارکباد دی، مہوش نے مبارک باد کے اس انداز کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

مہوش نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ باقی سب کیلیے تم میرے بڑے بھائی ہو لیکن میرے لیے تم ہیرو ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

انہوں نے کہا کہ تم اس طرح کے بھائی ہو جو کہ ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنی بہن اور فیملی کیلیے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مہوش نے لکھا کہ زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں، تمہارے راستے میں جو کچھ آیا تم نے اسے ہمیشہ بہادری اور ثابت قدمی سی سہا۔

انہوں نے کہا کہ تم سب سے اچھے ہو کیونکہ تم بہت رحم دل، صابر اور محبت کرنے والے ہو بلکہ سب سے زیادہ ملٹی ٹیلنٹڈ شخص ہو۔

مہوش حیات نے اپنے بھائی کو کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ تمہیں نا صرف اپنا بھائی کہہ سکتی ہوں بلکہ اپنا رول ماڈل اور قریبی دوست بھی سمجھتی ہوں۔

تم شاید مجھ سے دور ضرور ہو لیکن جب لوگ ایک دوسرے کے دلوں میں رہتے ہوں تو فاصلے اہمیت نہیں رکھتے۔

تمہارا شکریہ کہ تم جہاں جاتے ہو، خوشیاں بکھیر دیتے ہو، سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔

متعلقہ تحاریر