امیر لڑکے سے شادی کے بجائے خود امیر بن جائیں، صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے ایک دلچسپ مکالمے پر ویڈیو بنائی، انہوں نے ایک رئیس خاتون کا روپ دھار رکھا ہے اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

خوبصورت اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی عالیشان سی لفٹ میں کھڑی ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کا عمدہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

صبا قمر ایک ادائے بے نیازی کے ساتھ پوز دیتی ہیں اور لفٹ کی لکڑی نما دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑی ہو جاتی ہیں۔

صبا کے پوز دیتے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہو جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں صبا نے چند ایک ڈائیلاگز بیک گراؤنڈ میں لگائے ہیں۔

ڈائیلاگ کچھ یوں ہے کہ ایک خاتون کہہ رہی ہیں کہ میری والدہ نے مجھے کہا ایک دن تمہیں سکون سے بیٹھنا ہوگا اور کسی امیر شخص سے شادی کرنا ہوگی۔

خاتون نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کو جواب دیا کہ میں خود امیر شخص ہوں۔

صبا قمر کی یہ ویڈیو ان کی خود اعتمادی کا ایک مظہر ہے اور کئی لڑکیوں کو بھی ایک پیغام ہے۔

عام طور پر ہمارے معاشرے میں والدین لڑکیوں کو آزادی دینے کے بجائے ان کی شادی ‘کسی اچھے’ لڑکے سے کرنا چاہتے ہیں۔

‘اچھے لڑکے’ کی تعریف یہ قرار پائی ہے کہ اس کے پاس کچھ بینک بیلنس ہو، اپنا گھر ہو اور گاڑی ہو۔

صبا قمر نے ان تمام لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ‘امیر یا اچھا لڑکا’ ڈھونڈنے کے بجائے خودمختار بن جائیں۔

متعلقہ تحاریر