ثنا جاوید کی پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کی اپیل،فرحان آغا کپتان کیلیے دعاگو
مسجد نبویﷺ میں پیش آئے واقعے کے بعد اداکارہ کا پی ٹی آئی کیخلاف کھل کر اعلان جنگ، فرحان علی آغا نے عمران خان کی جدوجہد کوحق اور باطل کی جنگ قرار دیدیا
اداکارہ ثنا جاوید مسلم لیگ ن کی پرزور حامی اور تحریک انصاف بڑی ناقد ہیں، اکثر اوقات تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو طعن و تشنیع کا نشانہ بناتی ہیں۔
مسجد نبویﷺ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے بعد اداکارہ نے پی ٹی آئی کیخلاف کھل کراعلان جنگ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
جانی ڈیپ کے کیس پر تبصرے میں علی ظفر کا میشا شفیع پر طنز
امیر لڑکے سے شادی کے بجائے خود امیر بن جائیں، صبا قمر
ادکارہ ثنا جاوید نے مسجد نبویﷺ ٰ میں حکومتی وزرا کے خلاف نعرے بازی کے واقعے کے بعد کئی مذمتی ٹوئٹ کیے اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔اداکارہ نے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ن لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹس میں توہین مسجد نبوی نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
بائیکاٹ پی ٹی أئئ #توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
— SANA JAVED (@ImSanajaved) April 29, 2022
دوسری جانب اداکار فرحان علی آغا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کو حق و باطل کی جنگ قرار دے دیا۔
دل سے دعا ہے کہ اللّه عمران خان کواس جدوحہد میں سرخرو کرے بظاھریہ ایک سیاسی جنگ نظرآرہی مگر ایمان وسچائی کی نظرسے یہ جنگ ہے سچ اورجھوٹ کی، حق اورباطل کی، پاکستان کے مستقبل کی-یااللہ ہمارا اور ھماری نسلوں کا مستقبل وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں ہو-@PTIofficial @fawadchaudhry pic.twitter.com/7zX0SJHQuQ
— Farhan Ally Agha (@FarhanAliAgha_) April 29, 2022
فرحان علی آغا نے لکھا کہ دل سے دعا ہے کہ اللّه عمران خان کواس جدوحہد میں سرخرو کرے بظاھریہ ایک سیاسی جنگ نظرآرہی مگر ایمان وسچائی کی نظرسے یہ جنگ ہے سچ اورجھوٹ کی، حق اورباطل کی، پاکستان کے مستقبل کی-یااللہ ہمارا اور ھماری نسلوں کا مستقبل وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں ہو۔