معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے کے پوسٹرز جاری کردیئے
5 مئی کو ریلیز ہونے والے گانے میں شہزاد رائے کے ساتھ سندھ اور بلوچستان کے معروف گلوکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کے معروف سماجی رہنما اور گلوکار شہزاد رائے کا نیا گانا ” واجہ ” جلد ریلیز کیا جارہا ہے۔ نئے آنے گانے میں پاکستان کے خوبصورت علاقوں کی عکس بندی کی گئی ہے۔
گلوکار شہزار رائے نے 5 مئی کو ریلیز ہونے والے اپنے نئے گانے کے پانچ مختلف پوسٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے ہیں۔
5 مئی کو ریلیز ہونے والے گانے میں شہزاد رائے کے ساتھ چار دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بلال مقصود کا پہلا سولو گانا ‘نیا نیا’ جلد ریلیز ہوگا
شہزاد رائے کی جانب سے جاری ٹیزر کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گلوکارہ ریئسہ ریئسانی ، بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے واسو خان ، بلوچستان کے ضلع تربت سے نعیم دل پل اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے شانی حیدر گانے میں پرفارم کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹرز کو 19 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں جبکہ اب تک ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد مداح ان پوسٹرز کو دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار شہزاد رائے رواں سال فروری میں اپنے گانے کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں سر سید احمد خان، علامہ اقبال، بھگت سنگھ ، چی گویرا ، پھولن دیوی ، اور دیگر کو سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی ۔ اور ان کی کوشش کو یونیک کوشش قرار دیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں ایک کیفے دکھایا گیا ہے جس میں سر سید احمد خان، چی گویرا، علامہ اقبال، بھگت سنگھ، پھولن دیوی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ کیفے کے مالک کی جانب سے انٹرنیٹ کنکشن منقطع کرنے کے بعد اپنے اپنے شعبوں کے ہیروز ناراض اور بیدار نظر آتےہیں۔