تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی، ماہرہ خان

اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم عصراداکارہ کے خیالات سے 100 فیصد متفق نظر آئیں

اداکارہ ماہرہ خان کے مزاج پر ان دنوں  فلسفیانہ  خیالات کا غلبہ ہے  جس کے باعث وہ اکثر اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے ساتھ فلسفیانہ اقوال سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ  روز بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکرتے ہوئے ایک گہری بات لکھ ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا نے والد کی یاد میں بہنوں کیساتھ مسجد تعمیر کروادی

معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے کے پوسٹرز جاری کردیئے

اداکارہ نے ماہرہ خان نے لکھا کہ تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی۔اداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم عصراداکارہ کے خیالات سے 100 فیصد متفق نظر آئیں۔ تصویر میں اداکارہ گہری سوچ  میں مبتلا آسمان کو گھور رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اس سے قبل ماہرہ خان نے 16 اپریل کو بھی ایسی ہی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کانوں میں جھمکے اور ہاتھ میں کنگن پہن رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ایک رومانوی جملہ لکھا  تھا کہ نہ کبھی ختم ہو الفت کا سفر۔

متعلقہ تحاریر