بالی ووڈ اداکار بھی عید کی خوشیوں میں شریک، عید مبارک کے پیغامات

امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا، مادھوری ڈکشٹ، پوجا بھٹ، اکشے کمار اور دیگر نے سوشل میڈیا پر عید کی مبارک باد دی۔

دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں، ہر طرف سے مبارک سلامت کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ایسے میں بالی ووڈ اداکاروں نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

بالی ووڈ کے گاڈفادر امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت عید کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘عید مبارک’۔

لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور سینکڑوں کی ادھوری رومانوی داستان، مادھوری ڈکشٹ نے بھی ایک دیدہ زیب عید کارڈ کے ساتھ عید کی مبارک باد دی۔

انہوں نے لکھا کہ تمام لوگوں کو عید مبارک، امید ہے کہ یہ خوشی کا دن سب کیلیے خوشحالی لائے۔

پرکشش اور اسمارٹ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عید کا لمبا سے کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریانی اور سویاں یاد کر رہی ہیں۔

پوجا بھٹ نے مشہور زمانہ گانا ‘گلی میں آج چاند نکلا’ کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔

متعلقہ تحاریر