اداکار عمران اشرف کا دم مستم  کیلئے سرمنڈوانے کا اعتراف

میں نے دم مستم کے لیے اپنا سر منڈوایا تھا، یہی وجہ تھی کہ میں نے رقص بسمل کے بعد بدعت تک وقفہ لیا، عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے اپنی پہلی فلم دم مستم کی کامیابی کیلیے سر دھڑ کی بازی لگادی  اور اب اداکار نے فلم کیلیے سرمنڈوانے کا بھی اعتراف کرلیا۔

اداکار عمران اشرف  نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں منڈے ہوئے سر کیساتھ دیکھاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن مارٹن ڈاسن فلم” دم مستم“ کے معترف

فلم دم مستم کا گانا ‘توہیرمیری’ کے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز

عمران اشرف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہاں میں نے دم مستم کے لیے اپنا سر منڈوایا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے رقص بسمل کے بعد بدعت تک وقفہ لیا۔

عمران اشرف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ میں محنت کرتا رہوں گا۔انہوں نے فلم دم مستم دیکھنے کیلیے سنیما گھروں کا رخ کرنے والے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اداکار عمران عباس کی پہلی فلم دم مستم عیدالفطرکے موقع پر ریلیز کی گئی ہے۔ فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔گزشتہ روز برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن  مارٹن ڈاسن نے بھی فلم دم مستم کی تعریف کرتے ہوئے اسے دو مرتبہ دیکھنے کے قابل قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر