اداکارہ نیلم منیر نے عمران عباس کا رشتہ قبول کرنے کی حامی بھرلی
عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں،اداکارہ
اداکارہ نیلم منیر نے اداکار عمران عباس کا رشتہ قبول کرنے کی حامی بھرلی۔اداکارہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فلم چکر کی پروموشنل وڈیو میں نیلم منیر کو شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندایاسر کے ساتھ دلچسپ سوال و جواب کے سیشن میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
احسن خان اور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ‘چکر ‘ کا ٹریلر ریلیز
نیلم منیر دوبارہ تنقید کی زد میں؟
اس دوران اداکارہ نیلم منیر سے لڑکا ڈھونڈنے کی بات کی گئی تو اداکارہ نے ندا اور یاسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یہ لوگ کریں گے۔
View this post on Instagram
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔
نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیے گئے نام پر کہا کہ عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔