پریانکا چوپڑا کی نوزائیدہ بیٹی 100 دن این آئی سی یو میں رہ کر گھر آگئی
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا،بچی کی پہلی تصویر جاری

بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نوازائیدہ بیٹی 100 دن سے زائد انتہائی نگہداشت میں رہنے کے بعد گھر آگئی نے اپنی بیٹی کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن پر ایک طویل جذباتی پیغام کیساتھ شوہر نک جونس کے ہمرہ اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا کے ہاں "کرائے کی کوکھ” سے بچی کی پیدائش
نوازشریف کے معالج پریانکا چوپڑا سے تھپڑ کھاتےکھاتے بچ گئے
تصویر میں پریانکا بیٹی کو سینے سے لگا رکھا ہے جبکہ اس کے چہرے کو سفید رنگ کے دل والے اموجی سے چھپا رکھا ہے۔
پریانکا نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کے اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں کا ان کی بیٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ہر خاندان کا سفر منفرد ہوتا ہے اور اس کے لیے ایمان کی ایک خاص سطح کی ضرورت ہوتی ہے ،جب کہ ہمارے پچھلے چند ماہ مشکل تھے ۔
اداکارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی زندگی میں کردار ادا کرنے والی تمام ماؤں اور دیکھ بھال کرنے والوں کو مدرز ڈے کی مبارکباد دی۔ ماں بنانے پر اپنے شوہر نک جونس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، جوڑے کی بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے اسپتال میں ہوئی تھی۔