نمرہ اور مشعل خان کا شوٹنگ کینسل ہونے کی خوشی میں رقص

اداکاراؤں نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کسی ٹرینڈ پر ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا، کئی بار کوشش کے بعد وہ صحیح اسٹیپس کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

نٹ کھٹ اور چلبلی اداکارہ نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مشعل خان کے ساتھ خوب انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

نمرہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ جب اچانک شوٹ کینسل ہو جائے تو ہم یہ کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

ویڈیو میں نمرہ خان، مشعل خان اور حمیرا بانو کو کسی ڈانس ٹرینڈ کی کاپی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تینوں نے کئی مرتبہ ٹرینڈ فالو کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے اصل ٹرینڈ نہیں کیا جاسکا۔

کافی دیر کے بعد کوشش کرتے کرتے بلآخر تینوں کی محنت رنگ لائی اور آخر میں مشعل اور نمرہ نے کافی حد تک بہتر رقص کیا۔

مشعل خان نے حال ہی میں مقبولیت کی حدوں کو پہنچنے والے ڈرامہ سیریل پری زاد میں اداکاری کی تھی۔

پچھلے برس نمرہ خان نے بھی ڈرامہ سیریل ‘مجھے خدا پر یقین ہے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دونوں اداکارائیں آج کل کس فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں یہ تو واضح نہیں ہوسکا لیکن انہوں نے شوٹنگ کینسل ہونے پر فرصت کے لمحات کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

متعلقہ تحاریر