خلیل الرحمان قمر نے بیٹی کے بغیر جینے کی مشق کیوں شروع کردی؟

آج میں نے خود ناشتہ بنایا اور دل کو سمجھایا کہ ریہرسل شروع کرو تاکہ اگلے اتوار تک یقین آجائے کہ  اب میں پکاروں گا تو وہ نہیں آئے گی، خلیل الرحمان قمر

معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر ان دنوں کافی غمزدہ ہیں کیونکہ ان کی لخت جگر عنقریب پیا دیس سدھارنے والی ہیں ۔

خلیل الرحمان قمر نے بیٹی کی رخصتی سے قبل ہی اس کے بغیر جینے کی مشق شرو ع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خلیل الرحمان قمر نے گزشتہ روز  اپنی صاحبزادی کے حوالے سے جذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اتوار کو نوشی کی شادی ہے مطلب وہ اپنے گھر چلی جائے گی ، نوشی میرے ملک کی کروڑہا بیٹیوں کی طرح وہ بیٹی ہے جن کا باپ اُنکا ہیرو ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  آج میں نے خود ناشتہ بنایا اور دل کو سمجھایا کہ ریہرسل شروع کرو تاکہ اگلے اتوار تک یقین آجائے کہ  اب میں پکاروں گا تو وہ نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ مایوں اور نکاح کی تقریبات بھی منعقد ہوچکی ہے۔ رخصتی کی تقریب اگلے اتوار کو منعقد ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئرکی جارہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر