انیل کپور کی فلم ‘تھر’ نے پرانی ہالی ووڈ تھرلرز کی یاد دلا دی
نیٹ فلکس پر 'تھر' ریلیز ہوگئی، انیل کپور نے پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا، راجستھان کے علاقے میں فلمائی گئی فلم کی دھوم مچ گئی۔
نیٹ فلکس پر انیل کپور کی نئی فلم ‘تھر’ ریلیز ہوچکی ہے اور شائقین میں خاصی مقبول ہورہی ہے، اس فلم کو دیکھ کر ماضی کی ہالی ووڈ تھرلر فلمیں Straw Dogs اور Death Wish یاد آتی ہیں۔
فلم میں ہرش وردھان کپور نے ایک پراسرار نوادرات کے ڈیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ راجستھان کے گاؤں میں موجود ہیں اور اسی دوران وہاں کئی لرزہ خیز قتل ہوتے ہیں۔
فلم میں انیل کپور کو پولیس انسپکٹر دکھایا گیا ہے جبکہ فاطمہ ثنا شیخ نے اس بیوہ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی اداؤں کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے۔
فلم ‘تھر’ کی کہانی آہستہ سے آگے بڑھتی ہے اور نئی معلومات وقت آنے کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کو دی جاتی ہیں۔
یہ بات معلوم ہوتے ہوتے کافی وقت لگتا ہے کہ گاؤں میں ہونے والی قتل کی وارداتوں میں سدھارتھ (ہرش وردھان) کا ہاتھ تھا۔
انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ان کی بیوی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
فلموں کے شوقین افراد تو بہت جلد ہی اس حقیقت کو جان لیں گے، لیکن فلم میں یہ سب بالکل آخر میں بتایا گیا ہے۔
Nothing rotten here!
Fast and furious is the way! @RottenTomatoes pic.twitter.com/jpFpAuxt3C— Anil Kapoor (@AnilKapoor) May 8, 2022
اپنے والد کی بہترین فلم اور اس پر آنے والے مثبت ردعمل پر سونم کپور نے ٹویٹ کرتے ہوئے Rotten Tomatoes کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
Rotten Tomatoes کے مطابق اب تک فلم کو کسی ایک بھی شخص نے برا نہیں کہا ہے۔