سوناکشی سنہا نےمنگنی کرلی یا زیورات کا برانڈ لانچ کررہی ہیں؟
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں اداکارہ کیساتھ کسی مرد کے ہاتھ بھی نظر آرہے ہیں
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انگوٹھی کے ساتھ تصویر کیا شیئر کی سوشل میڈیا طرح طرح کی افواہوں سے گرم ہوگیا۔
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر انگوٹھی کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے چہرے خوشی عیاں ہے اور وہ ہاتھ میں انگوٹھی پہنے مختلف انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈچ گلوکارہ نے پسوڑی کا انگریزی ورژن گاکر دھوم مچادی
آمنہ الیاس کو دیکھ کر سب نے کہا، پیچھے دیکھو پیچھے
ایک تصویر میں اداکارہ کو کسی کا ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کسی کا ہاتھ تھامے کھڑی مسکرارہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ کسی مرد کا بازو تھام کرکھڑی ہیں.
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ میرے لیے بڑا دن!!! میرے سب سے بڑے خوابوں میں سے ایک حقیقت بننے والا ہے اور میں اسے آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یقین نہیں آتا کہ یہ اتنا آسان تھا تاہم اداکارہ نے باضابطہ طور پر منگنی یا منگیتر کا اعلان نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سوناکشی سنہا کا نام اداکارہ ظہیر اقبال کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے۔ دونوں اداکاروں میں کافی گہری دوستی ہیں اور کئی جگہ ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔
View this post on Instagram
سوناکشی سنہا کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائی کررہے ہیں کہ تصاویر میں سوناکشی کے ساتھ نظر آنے والے شخص ظہیر اقبال ہی ہیں جنہوں نے سوناکشی سے منگنی کرلی ہے تاہم کچھ صارفین کا خیال ہے کہ سوناکشی سنہا نے تصاویر شیئر کرکے پبلسٹی اسٹنٹ کیا ہے جس کا مقصد اپنے نیل پینٹ یا زیورات کے برانڈ کی لانچنگ کیلیے عوام کی توجہ حاصل کرنا ہے۔