کیا دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آمد ہے؟
ہم نے اپنے بچے کے ناموں کی ایک لمبی فہرست تیار کر رکھی ہے لیکن ابھی اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتے، رنویر سنگھ
کیا پریانکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا کے بعد دیپیکا اور رنویر کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد آمد ہے؟اداکار رنویر سنگھ کی ایک بات نے مداحوں کے کان کھڑے کردیے۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے بچے کے ناموں کی ایک لمبی فہرست تیار کر رکھی ہے لیکن وہ ابھی اسے ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔
یہ بھی پڑھیے
سونم کپور امید سے، انیل کپور نانا بننے کی تیاری کرنے لگے
پریانکا چوپڑا کی نوزائیدہ بیٹی 100 دن این آئی سی یو میں رہ کر گھر آگئی
رنویر سنگھ ان دنوں اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی بچیوں کی پیدائش سے قبل ان کے قتل اور صنفی امتیاز کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران رنویر سنگھ سے پوچھا گیا کہ اگر وہ اور ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون ایک لڑکی کے والدین بن جائیں تو وہ اپنی بیٹی کا کیا نام رکھیں گے۔
رنویر نے فوری طور پر جواب دیا کہ انہیں لوگوں کے نام رکھنے کا جنون ہے اور وہ دونوں بچے کے ممکنہ ناموں پر بات کر رہے ہیں۔ اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ناموں کے معاملے میں قدرے راز داری سے کام لیں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگ انہیں چوری کریں۔
چند روز قبل ایسے ہی ایک تقریب میں اداکار نے اس وقت اپنے مداحوں کے دل جیت لیے تھے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا انہیں لڑکا چاہیے یا لڑکی۔ رنویر نے جواب دیا کہ یہ ان کی پسند نہیں ہے ، لڑکا ہو یا لڑکی یہ دیپیکا اور ان کے لیے ایک حقیقی نعمت ہو گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کے حمل کے بارے میں افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔