دنانیر مبین نے ایک ہی دن تمام نئی پاکستانی فلمیں دیکھ لیں
انڈسٹری کو ترقی کرتے ہوئے اور بہتر سے بہتر مواد بناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، براہ کرم رائے قائم کرنے سے پہلے فلمیں ضرور دیکھیں، دنانیر مبین
اداکارہ دنانیر مبین نے ایک ہی دن سنیما جاکر تمام نئی پاکستانی فلمیں دیکھ لیں۔اداکارہ فلم انڈسٹری کی ترقی پر خوشی سے نہال ہیں ۔
پارٹی گرل نے ناقدین کو تنقید سے پہلے فلمیں دیکھنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا دیپیکا اور رنویر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آمد ہے؟
سوناکشی سنہا نےمنگنی کرلی یا زیورات کا برانڈ لانچ کررہی ہیں؟
اداکارہ دنانیر مبین نے نیوپلیکس سنیما کی وڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں انہیں سنیما میں داخل ہوتے ،پاپ کارن خریدتے اور فلم دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ فلمیں دیکھنے کیلیے سنیما جانا کبھی اپنی دلکشی ختم نہیں کرے گا۔فن ڈے پر تمام پاکستانی فلمیں ایک ایک کر کے دیکھ رہی ہوں اور میں یہ ضرور کہوں گی کہ اس بار انہوں نے ایک شاندار کام کیا ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ انڈسٹری کو ترقی کرتے ہوئے اور بہتر سے بہتر مواد بناتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، براہ کرم رائے قائم کرنے سے پہلے فلمیں ضرور دیکھیں۔