عائشہ، فیروز اور عشنا کی محبت کا تکون، ‘حبس’ کی پہلی قسط نشر

عائشہ عمر نے فیروز خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرکے پہلی قسط کے شاندار فیڈبیک سے آگاہ کیا، ڈرامہ بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

خوبصورت اور اسمارٹ اداکارہ عائشہ عمر نے اسٹائلش فیروز خان کے ہمراہ اپنی چار سیکنڈ کی ایک ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ کمال ناز برداری کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے ویڈیو پر کیپشن دیا کہ ان کے ڈرامہ سیریل ‘حبس’ کی پہلی قسط نشر ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ ٹوئٹر پر انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عائشہ نے کہا امید ہے کہ ہم آخری قسط تک اس کو ٹرینڈنگ پر رکھیں، بہت سے نئے سرپرائز بھی آپ کو ملنے والے ہیں۔

آخر میں انہوں نے پورے ڈرامے کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کو مبارک باد دی۔

ڈرامہ سیریل حبس اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے، اس میں عشنا شاہ، فیروز خان اور عائشہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے کے پروڈیوسر ہیں مصدق ملک اور اس کو عالیہ مخدوم نے تحریر کیا ہے۔

ٹیزر میں فیروز خان کو ایک رئیس شخص دکھایا گیا ہے جبکہ عشنا شاہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوتی ہے جو کہ شادی پر منتج ہوتی ہے لیکن فیروز عشنا کو طلاق دے دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر