بہروز سبزواری کی تصاویر وائرل ہو نے پر بیٹےکو تنقید کا سامنا

اگر میرے والد نے  میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان  کو فالو نہ کروں،شہروز سبزواری کا بیان وائرل ہونے کے بعد ان کے والد کی حمزہ شہباز سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں

اداکار بہروز سبزواری کے اقدام نے ا ن کے صاحبزادے شہروز سبزواری کو شرمندہ کردیا۔

بہروز سبزواری کی ایک حالیہ ملاقات  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد شہروز سبزواری کو ٹرولنگ کاسامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے عباسی فراری میں فراٹے بھرنے لگیں

عائشہ، فیروز اور عشنا کی محبت کا تکون، ‘حبس’ کی پہلی قسط نشر

اداکار شہروز سبزواری  تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پرزور حامی ہیں۔گزشتہ دنوں ایکسپریس انٹرٹینمٹ  پر رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران میزبان رابعہ انعم سے گفتگو  کرتے ہوئے  شہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اگر میرے والد نے  میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان  کو فالو نہ کروں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ انسان میں ذرا سی بھی غیرت ہو تو ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ وہ عمران خان کو فالو نہ کرے۔

گزشتہ روز شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کی دو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تصاویر پر درج کیپشن سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ ملاقات ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں ہوئی تھی۔تصویر کے کیپشن میں درج ہے کہ  بہروز سبزواری نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کو قومی خوشحالی  ،خودمختاری اور ترقی کے ایجنڈے پرحیرت انگیز رفتار سے  عملدرآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد شہروز سبزواری کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ  شہروز کے والد نے حرام مال کھایا ہے جبھی لیگی رہنما سے ملاقات کررہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ والد کا تو نہیں پتہ لیکن شہروز کے دادا نے یقینی طور پر ان کے والد کو حرام کھلایا ہے۔

متعلقہ تحاریر