کنگنا رناوت نے سپرہیروز کی تمام فلمیں کو ویدوں سے ماخوذ قرار دیدیا
آئرن مین کی زرہ بکتر مہابھارت میں کرن کی زرہ بکتر ، تھور کا ہتھوڑا ہنومان کے”گدا“ سے مشابہ ہے،ادکارہ
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونجرز سمیت تمام سپر ہیروز کو ہندووید وں سےماخوذ قرار دیدیا۔
وید قدیم سنسکرت میں لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ہے جو دوسری صدی قبل مسیح کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں مقیم انڈو یورپین اقوام نے تحریر کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی
مسلمان سپر ہیروئن ‘مس مارول ‘کا ٹریلر جاری، فلم 8 جون کو ریلیز ہوگی
اداکار کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ دی ایونجرز سیریز کی فلمیں ہندوویدوں سے متاثر ہیں۔انہوں نے آئرن مین کی زرہ بکترکا موازنہ مہابھارت میں کرن کی زرہ بکتر سے کیا جبکہ تھور کے ہتھوڑے کو ہنومان کے”گدا“سے تشبیہ دی۔
کنگنا نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ مغرب ہمارے افسانوں سے بہت کچھ ادھار لیتا ہے،سپر ہیرو تھور یقیناً نورس کے افسانوں سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہاکہ سپر ہیروز کی فلمیں ظاہری طور پر مختلف ہوسکتی ہیں لیکن ان فلموں کی کہانیوں کا ماخذ بڑی حد تک ہماری ویدوں سے متاثر ہوتا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی فلمساز اس حقیقت کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔