بھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی کیوں مانگ لی؟

پیارے علی ظفر! میں 90 کی دہائی میں ایک بچی تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ میں ”دل جھوم جھوم “ کو اس  کے وہ پیار نہیں دے سکی جس کا وہ حق دار تھا،بھارتی مداح

گلوکار علی ظفر کے پرستار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ سرحد بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں ۔ایسی ایک مداح نے علی ظفر کے ایک گانے کو اہمیت نہ دینے پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹریٹیجسٹ اور کانٹینٹ رائٹر  میشا پوروال نے گلوکار کے نام ایک ٹوئٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہنزہ کے نوجوانوں نے پسوڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کس پاکستانی ڈرامے کی دلدادہ نکلیں؟

 

میشاپوروال نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے علی ظفر! میں 90 کی دہائی میں ایک بچی تھی، میں معذرت خواہ ہوں کہ میں ”دل جھوم جھوم “ کو اس  کے وہ پیار نہیں دے سکی جس کا وہ حق دار تھا۔

گلوکار علی ظفر نے بھارتی مداح کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں ابھی بھی بہت دیر نہیں  ہوئی۔

یاد رہے کہ”دل جھو م جھوم “ علی ظفر کےیاد گار گیتوں میں سے ایک  ہے جو 2011 میں یش راج فلمز نے ریلیز کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر