عامر لیاقت  کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور  کوشادی کی پیشکش

طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تو ان کے دل پھینک مداحوں نے شادی کی پیشکشوں کی بھرمار کردی

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جسے  ان کے مداحوں نے  کافی پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ نے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ سے کیا سبق سیکھا؟

عامر لیاقت کا صحافت، سیاست، شادی میں ناکامی کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ

کئی مداحوں نے اداکارہ کے حسن کی تعریف کی جبکہ کئی مداحوں نے طوبیٰ کی قدر نہ کرنے پر عامر لیاقت کو تنقید کانشانہ بنایا۔طوبیٰ انور نے بھی اپنی تعریف کرنے والے کئی مداحوں کا کمنٹ کرکے شکریہ اداکیا۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی پوسٹ پر تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک ہی ان کے دل پھینک مداح سامنے آگئے اور ایک کے بعد ایک مداح نے انہیں شادی کی پیش کرنا شروع کردی۔طوبیٰ کو شادی کی پیشکش کرنے والوں میں صرف نوجوان ہی نہیں پختہ عمر کے مداح بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے رواں برس فروری میں عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے اگلے ہی روز عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا جو صرف 2 ماہ میں ہی  اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر