علی ظفر کا پشتو گانا خاتون دن میں 500 مرتبہ دیکھنے پر کیوں مجبور؟
ننھے مداح کو علی ظفر کا پشتو گیت اس قدر پسند آیا ہے کہ اس نے اپنی والدہ کو اس گانے کی وڈیو دن میں کم ازکم 500 مرتبہ دیکھنے پر مجبور کردیا۔
گلوکارعلی ظفر کے ننھے مداح کو ان کا پشتو گیت اس قدر پسند آیا ہے کہ اس نے اپنی والدہ کو اس گانے کی وڈیو دن میں کم ازکم 500 مرتبہ دیکھنے پر مجبور کردیا۔
خاتون نے علی ظفر سے بیٹے کی شکایت لگائی تو گلوکار نے ننھے مداح کی والدہ کو ناقص حس موسیقی کا طعنہ دے مارا۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار علی ظفر کا پشتو گانا یوٹیوب پر 3 کروڑ ناظرین نے دیکھ لیا
اعجاز اسلم سابق وزیر اعظم عمران خان اور مریم نواز پر برس پڑے
سکی صادق نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ علی ظفر! آپ نے کیا کر دیا ہے یار ، ہم آپ کا گانا”لاڑشا پیخاور“ دن میں کم از کم 500 بار دیکھنے پر مجبور ہوئے ہیں، میرا چار سال کا بیٹا آپ کی ویڈیو کو دیکھ رہا ہے، وہ آپ کو اس گانے کے لیے دو انگوٹھے دکھا کر شاباش دے رہا ہے۔
Thanks for the reply. You just made a little boy very happy. All the power to you mate… And wish you and your family the best everything as well.
— Suki Sadik (@SukiSadik) May 15, 2022
علی ظفر نے خاتون کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے افسوس ہے لیکن میں خوش ہوں کہ آپ کا بیٹا خوش ہے ، گلوکار نے خاتون اور ان کے اہلخانہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
خاتون نے ٹوئٹ کا جواب دینے پر علی ظفر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میرے بیٹے کو بہت خوش کردیا ہے، خاتون نے بھی گلوکار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔