اسلام آباد اور پنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، عاصم اظہر

نوجوان گلوکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے حالیہ کنسرٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ تماشائی بہت پرجوش تھے اور مجھے پرفارم کرنے میں مزہ آیا۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کسی بھی شہر کی برائی نہیں کر رہا لیکن صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بہت ۔۔۔۔۔ اس کے بعد عاصم اظہر کے پاس الفاظ ختم ہو گئے اور انہوں نے آگ، دھوئیں، شکریہ اور دل کا ایموجی بنایا۔

عاصم اظہر کی اس ٹویٹ پر ٹوئٹر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، کچھ ناراض ہوگئے کچھ عاصم کی خوشی میں خوش ہو گئے۔

اسلم شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ بات اتنی آسانی سے نہ کہیں، میں نے آپ کو لاہور میں پرفارم کرتے دیکھا ہے، وہاں کے شائقین بہت زبردست جوش میں تھے۔

ایک صارف نے اس پوسٹ پر بھی سیاست کا موقع جانے نا دیا، انہوں نے کہا کہ گھبرائیں نہیں، کپتان کی صرف ایک کال ہوگی اور پورا اسلام آباد اور پنڈی لوگوں کو سونامی سے بھر جائے گا۔

متعلقہ تحاریر