بھارتی فلم ساز کا قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
ہدایت کارہ النکریتا شریواستو کے ساتھ مل کر پاکستانی صحافی صنم مہر کی کتاب ”دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ“ کے حقوق حاصل کر لیے
بھارتی فلمساز النکریتا شریواستو نے غیرت کے نام پر6سال قبل قتل کی جانے والی پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی پروڈیوسر وکاس شرما اور سنی کھنہ نے ہدایت کارہ النکریتا شریواستو کے ساتھ مل کر پاکستانی صحافی صنم مہر کی کتاب ”دی سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ“ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی”دوبارہ“ کی کامیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟
اداکار نعمان اعجاز نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلی
نیٹ فلکس سیریز بیگم سے شہرت حاصل کرنے والی النکریتا شریواستو کا کہنا ہے کہ 2016 میں قندیل بلوچ کے قتل نےانہیں ہلا کر رکھ دیا تھا، یہ غیرت کے نام پر ایک گھناؤنا قتل تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں سوچتی ہوں، انہوں نے قندیل کی ویڈیوز بار، بار دیکھنی شروع کیں، اس کی زندگی بہت دلکش تھی۔
Indian filmmaker #AlankritaShrivastava is set to direct her next project…
A film based on deceased social media celebrity #QandeelBaloch @alankrita601
Details inside 👇https://t.co/AiXNr8k9UZ
— BINGED (@Binged_) May 17, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک غریب لڑکی، جس نے مشہور ہونے کیلئے کام کیا۔ وہ صرف 26 سال کی تھی جب اسے قتل کیا گیا۔النکریتا شریواستو نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کو قندیل بلوچ کے دلیرانہ جذبے کی علامت کے طور پر دیکھتی ہیں جس سے اس کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔
فلمساز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں باغی اور کمزور نوجوان لڑکی کی یادوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گی جس کی زندگی اس لیے ختم کردی گئی کیونکہ وہ مشہور ہونا چاہتی تھی۔