مریم نفیس کی اسلام آباد کے گولڈن مین احسن سے ملاقات

محمد احسن باصلاحیت، پرعزم، عاجز اور شائستہ ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اپنے خاندان کے لیے باعزت طریقے سے روزی کمانے کی کوشش کررہا ہے،مریم نفیس

اداکارہ مریم نفیس  نے اسلام آباد میں گولڈن مین محمد احسن سے ملاقات کی ہے  اور پہلی ہی ملاقات میں اس کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں۔

مریم نفیس نے اس ملاقات کا احوال اپنے انسٹاگرام ہینڈل پرشیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کو 42ویں سالگرہ پر بڑھتی عمر کا خوف لاحق ہوگیا؟

اداکارہ ریما کو کس پرانے گیت نے ماضی کی یاد دلادی ؟

مریم نے لکھا کہ  ہماری ملاقات اسلام آباد کے  گولڈن مین محمد احسن سے ہوئی۔ وہ باصلاحیت، پرعزم، عاجز اور شائستہ ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اپنے خاندان کے لیے باعزت طریقے سے روزی کمانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ احسن نوکری کی تلاش میں اسلام آباد آیا لیکن پھر کرونا وبا کے افسردہ وقت میں خوشی پھیلانا شروع کر دیا،اب اس  کاساتھ دینے کی ہماری باری ہے۔اسے پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں – حوصلہ افزائی کے چند الفاظ اورتھوڑی سی تعریف  اسے آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔مسکراہٹیں بکھیرنے کا شکریہ۔

یاد رہے اداکارہ مریم نفیس حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر