مریم نفیس نے آزادی مارچ کے شرکا سے پانی لانے کی اپیل کیوں کردی؟
میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ سری نگر ہائی وے جاؤں گی اور امید کرتی ہوں کہ آپ بھی پاکستان کیلیے نکلیں گے،اداکارہ کا وڈیو پیغام

اداکارہ مریم نفیس نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلیے آج اسلام آباد کے سرینگر ہائی وے پہنچنے کا اعلان کردیا۔
اداکارہ نے پاکستانی عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں سے پانی لانے کی اپیل بھی کردی۔
یہ بھی پڑھیے
محمد حفیظ لاہور کی کشیدہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے
مریم نفیس کی اسلام آباد کے گولڈن مین احسن سے ملاقات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری وڈیو پیغام میں مریم نفیس نے کہا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ سری نگر ہائی وے جاؤں گی اور امید کرتی ہوں کہ آپ بھی پاکستان کیلیے نکلیں گے۔
• #حقیقی_آزادی_مارچ@PTIofficial pic.twitter.com/hffPFxRxb4
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) May 24, 2022
مریم نفیس نے مزید کہا کہ اگر آپ اسلام آباد کے رہائشی ہیں تو براہ مہربانی دیگر شہروں سے آنے والے مظاہرین کیلیے پانی لے آئیے گا، بہت گرمی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ مریم نفیس تحریک انصاف کی پرزور حامی ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے سابق وزیراعظم عمران خان کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد انہوں نے نہ کراچی میں ملینیئم مال پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی تھی بلکہ کراچی میں باغ جناح میں منعقدہ جلسہ عام میں بھی شریک ہوئی تھیں۔