فنکاروں اور کھلاڑیوں کی پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کی مذمت
روحیل حیات، ہارون شاہد، مریم نفیس، ارمینہ خان،ثنامیر اور شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پوسٹس میں مذمتی بیانات جاری کیے

پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شریک کارکنوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
روحیل حیات، ہارون شاہد، مریم نفیس، ارمینہ خان،ثنامیر اور شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پوسٹس میں مذمتی بیانات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نفیس نے آزادی مارچ کے شرکا سے پانی لانے کی اپیل کیوں کردی؟
اداکارہ ثناء فخر نے شیریں مزاری کی گرفتاری کو ناقابل قبول قرار دے دیا
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ #Pakistanforall #LetsTalk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 25, 2022
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہی لوگ جو ہمیشہ آزادی اظہار کے لیے لڑتے رہتے ہیں، حکومت کی جانب سے مظاہرین پر طاقت کے استعمال ،شیلنگ، آنسو گیس وغیرہ کی حمایت کر رہے ہیں، اگر اپنی رائے کا اظہار گناہ ہو جائے تو جمہوریت میں کیا رہ جاتا ہے؟
Astonishing to see the same people who are always fighting for freedom of speech are supporting the government’s use of force (shelling,tear gas etc) on protestors. If expressing your opinion becomes a sin, what is left of democracy ? #longmarch
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) May 25, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ اپنے ہی شہریوں کو دہشت زدہ کرنا اچھی بات نہیں، آپ کے وارنٹ کہاں ہیں؟ قانونی طریقہ کا ر کہاں ہے ؟ آپ اپنی مرضی سے نجی املاک میں داخل ہو سکتے اور نہ اس طرح سے لوگوں کو گرفتار کر سکتے ہیں۔
Terrorising your own citizens is not a good look. Where are you warrants? Where is the due process? You can’t just enter private properties at will and arrest people. Not done!
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) May 25, 2022
اداکار ہارون شاہد اور موسیقار روحیل حیات نے بنفس نفیس کراچی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہروں میں شرکت کی۔
The spirit I’m witnessing can’t be broken by tear-gas, bullets or intimidation. IK expected to arrive soon.. good to be standing with the will of the awam. pic.twitter.com/uxMrrnyRDb
— Rohail Hyatt 🇵🇰 (@rohailhyatt) May 25, 2022
روحیل حیات نے اپنی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جو جذبہ میں نے دیکھا ہے اسے شیلنگ، گولیاں اور دھمکیاں ختم نہیں کرسکتیں۔
Clearly remember how in 2014 PAT led the fight on the ground against shelling but tonight proud of the PTI warriors. The resilience and the experience to fight the state terrorism is clearly visible. It’s one against all. All this is unprecedented! #حقیقی_آزادی_مارچ
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) May 25, 2022
اداکار ہارون شاہد نے لکھا کہ یاد رکھیں کہ پاکستان عوامی تحریک نے کس طرح 2014 میں شیلنگ کے خلاف میدان میں لڑائی کی قیادت کی تھی لیکن آج رات مجھے پی ٹی آئی کے جنگجوؤں پر فخر ہے۔ ریاستی دہشت گردی سے لڑنے کی مہارت اور تجربہ صاف نظر آرہا ہے۔ یہ سب بے مثال ہے۔
• We here!
Air full of tear gas but spirits high as ever 🇵🇰#حقیقی_آزادی_مارچ@PTIofficial pic.twitter.com/VvIgrvWnZt
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) May 25, 2022
اداکارہ مریم نفیس نے بھی اپنے شوہر اور والدین کے ہمراہ اسلام آباد میں آزادی مارچ میں شرکت کی۔ اداکارہ نے اپنی اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہاں موجودہیں، فضا میں ہر طرف آنسو گیس ہے لیکن ہمارے جذبے ہمیشہ کی طرح بلند ہیں۔