عائشہ عمر اور احسن خان کی فلم رہبرا کا ٹائٹل ٹریک جاری

اداکارہ عائشہ عمر مصروفیت کے باعث لاہورمیں منعقدہ تقریب میں شرکت نہ کرسکیں، انسٹاگرام پوسٹ میں وڈیو کی فلمبندی کے دوران کنڈملیر میں پیش آئے واقعات کی پوری روداد لکھ ڈالی

عائشہ عمر اور احسن خان کی فلم رہبرا کا  ٹائٹل ٹریک  جاری کردیا گیا۔ اداکارہ عائشہ عمر نے کنڈ ملیر کے خوبصورت ساحل پر فلمائے گئے گانے کی  سنہری یادیں  اپنے مداحوں سے شیئر کردیں۔

رہبرا کے ٹائٹل ٹریک  گزشتہ رات لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عائشہ عمر اپنی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکیں۔اداکارہ نے گانے کی فلمبندی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے   اس دن پیش آئے واقعات کی پوری روداد لکھ ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر  نے فلم رہبرا کی عکس بندی میں کیا کیا مشکلات جھیلیں؟

عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی جلد ریلیز کی خوشخبری سنادی

عائشہ عمر نے لکھا کہ سندھ بھرمیں رات بھر سفر اور 5 گھنٹےکی ڈرائیونگ کے بعد ہم بلوچستان میں داخل ہوئے اور  بحیرہ عرب کے خوبصورت ساحل پرصبح سویرے اس وڈیو کی فلمبندی کے لیے ہم کنڈ ملیرپہنچے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ اس دوران مجھے اور احسن خان کو احساس ہوا کہ ہمیں یہاں پہنچانے والا ڈرائیور حادثاتی طور پرٹیم سے پچھڑ گیا ہے ،اس وقت وہاں  کسی موبائل نیٹ ورک  کی کوریج بھی نہیں تھی ، ہمیں  کو دوبارہ ڈھونڈنے میں  مزید 2 گھنٹے لگے۔

 ہم نے اپنا پہلا لباس پہنا اور جتنی جلدی ہو سکے تیار ہو گئے اور  ناشتہ کیے بغیر  غروب آفتاب تک شوٹنگ میں مصروف رہے اور  پھر واپس سندھ کا رخ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ  ہم سب کے لیے ایک انتہائی مشکل اور تھکا دینے والا دن تھا، لیکن  وہ کہتے ہیں نہ کہ ، شو کو جاری رکھنا چاہیے۔اداکارہ نے پروڈکشن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ اس دن امین اقبال اور پوری ڈی  او پی ٹیم نے پورے دن روشنی کا بہترین انتظام کی اور ہر چیز کو ایک خواب کی طرح فلمبند کیا جبکہ گوہر حیات نے شاندار  نے اس منظر کو شاندا کوریو گراف کیا۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ اتنا ہی قدر قابل قدر تھا جیسا کہ ہم نے غروب آفتاب کاخوبصورت مشاہدہ کیا۔

متعلقہ تحاریر