شرمین عبید چنائے 20 برس قبل سپورٹ کرنے پر نیویارک ٹائمز ٹی وی کی معترف  

شرمین عبید چنائے نے 2002 میں  نیویارک ٹائمز ٹیلی ویژن کے صدر کو ای میل پر اپنی پہلی فلم کے بارے میں بتایا

مشہور و معروف  پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے بیس سال قبل اپنی پہلی فلم  کو سپورٹ کرنے پر نیویارک ٹائمز  ٹی وی  کی تعریف   کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا  ہے ۔

پہلی مسلم سیریز  مس مارول  کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے  نے   پہلی قسط جاری ہونے پر  20 برس قبل  سپورٹ کرنے پر نیویارک  ٹائمز ٹی وی  کو خراج تحسین پیش کیا ۔ شرمین عبید چنائے نے  اپنے کیریئر   کے آغاز  کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح نیویارک ٹائمز ٹیلی ویژن کے صدر ولیم ابرامز  کو کی گئی ایک ای میل سے ان سے کیریئر کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں

انہوں نے   کہا کہ مارچ 2002 میں   نیویارک ٹائمز ٹیلی ویژن کے صدر ولیم ابرامز کو ایک ای میل کے ذریعے اپنی پہلی فلم  ٹیررز چلڈرن   کے بارے میں بتایا جوکہ 7 افغا ن  مہاجرین بچوں کی کہا نی تھی ۔ابرامز نے ای میل کرکے اس حوالے سے مکمل تفصیلات حاصل کیں اور اس طرح میرے کیریئر کا آغاز ہوا۔ شرمین عبید چنائے  نے ولیم ابرامز کا شکریہ ادا کی جن کی وجہ سے  ان کا فلمساز بننے کا تجربہ کامیاب ہوا۔

خیال رہے کہ سائنس فکشن، اینی میٹڈ، سپر ہیروز اور فنٹاسی  موویز بنانے والی امریکی ہالی وڈ اسٹوڈیو مارول نے ڈزنی کے اشتراک سے پہلی پاکستانی نژادمسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپربنی مختصر ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے ۔

مس مارول ویب سیریز کی مرکزی کہانی پاکستانی نژاد کمالہ خان نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ  ہالی وڈ میں بننے والی کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی  پر مبنی ہے ، ٹریلر میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر