اداکارہ ہانیہ خان کا عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہونے کا دعویٰ
اداکار و ماڈل ہانیہ خان نے ایک بار پھر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اداکار و ماڈل ہانیہ خان نے ایک بار پھر مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہانیہ خان نے 2021 میں عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبہ انور سے علیحدگی کے بعد خود کو عامر لیاقت کی بیوی کے طور پر متعارف کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
دعا زہرہ کیس ، مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر رہا ہے
بچوں سے مزدوری کروانا استحصال کی بدترین شکل ہے، قومی کمیشن برائے حقوق اطفال
پاکستان کے معروف میزبان اور سابق ایم این اے مرحوم عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر سن کر ہانیہ خان نے مبینہ طور پر مردہ خانے کا دورہ کیا تھا۔
ہانیہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ جب انہیں موت کی اطلاع ملی تو وہ بےہوش ہو گئیں تھیں۔
2021 میں ہانیہ خان نے عامر لیاقت حسین کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی اس وقت صرف ایک بیوی ہیں جن کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے
28 سالہ سیدہ طوبہ انور اور 49 سالہ عامر لیاقت حسین 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ شادی اس وقت اختتام پذیر ہوئی جب اداکارہ سیدہ طوبہ انور نے 9 فروری کو انسٹاگرام کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
سیدہ طوبہ انور سے علیحدگی کے فوری بعد مختلف ٹی وی چینلز کی ہردل عزیز شخصیت عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا انکشاف کیا تھا۔