اداکارہ نادیہ جمیل کینسر سے صحتیابی کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟
اداکارہ نے ناصرف اپنے مسائل کا حل تلاش کرلیا ہے بلکہ اب وہ دوسروں کی مشکلات پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے کے بعد اپنے کیریئر کو نئے انداز سے شروع کرنے جارہی ہیں۔
اداکارہ نے ناصرف اپنے مسائل کا حل تلاش کرلیا ہے بلکہ اب وہ دوسروں کی مشکلات پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بشریٰ انصاری نے کسے عامر لیاقت کی موت کا ذمے دار قرار دیدیا؟
نامور شخصیات کا عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک وڈیو بیان میں کہا کہ ہم سب انسانوں کا زندگی میں کسی نہ کسی تکلیف اور مشکل سے پالا پڑتا ہے، ہم ان مشکلات کو چیلنج کرتے ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کی ہمت جمع کرتے ہیں، ہم خود کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں ،ہم سکون چاہتے ہیں۔
I shall be announcing my new practice soon with contact details. All my love to my #TwitterFamily Love you dearly. See you soon! Till then respect and duas ❤️🧿🙏🏼🤲🏼😍 pic.twitter.com/4Vfm8CTg8x
— Nadia Jamil (@NJLahori) June 14, 2022
اداکارہ نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ نہ صرف میں اپنی قوت حاصل کرلی ہے بلکہ میں نے یہ صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے کہ میں دوسروں کی مشکلات حل کرنے میں ان کی مدد کرسکوں۔
A fantastic course! I am now part of a fantastic and growing #nlptribe! Am also a Master NLP Practitioner, Master Coach, Hypnotherapist and Time Line Therapist 🙂
Will be posting details of my practice soon.
Love and duas! pic.twitter.com/DoAc2IJpfr— Nadia Jamil (@NJLahori) June 14, 2022
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ میں ایک شاندار اور تیزی سے ابھرتے ہوئے این ایل پی قبیلے کا حصہ بن گئی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نیشنل لینگوسٹک پروگرام(این ایل پی) کی ماسٹر پریکٹشنرفار چلدڑرن ،ماسٹر کوچ ،ہائپرٹینشنسٹ اور ٹائم لائن تھیراپسٹ بن گئی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں اپنی پریکٹس شروع کرنے جارہی ہیں جس کی تفصیلات جلد شیئر کروں گی۔