لیڈی گاگا”جوکر“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی؟

فلم میں گاگا کے کردار کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ گلوکار اور اداکارہ صرف ہارلے کوئن کا کردار نبھا سکتی ہیں

ڈائریکٹر ٹوڈ فلپس کی جانب سے”جوکر“ کے سیکوئل کی تصدیق کے چند دن بعد اس کے حوالے سے مزید معلومات  سامنے آگئی ہیں۔ معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا جوکر 2 میں جوکوئن فیونکس  کے مدمقابل مرکزی کردار اداکرنے کے لیے ابتدائی بات چیت کر رہی ہیں۔

فلم میں گاگا کے کردار کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ گلوکار اور اداکارہ صرف ہارلے کوئن کا کردار نبھا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی مداح کیا بنیں ٹاپ گن میورک کیلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

ملالہ یوسفزئی بھی مس مارول کی پرستار بن گئیں

ڈی سی  کامکس کے پرستار جوکر کے ساتھ ہارلے کوئن  کے سرد و گرم کشیدہ تعلقات کے بارے میں جان سکیں گے۔کوئن، ارخم اسائلم میں جوکرکی  سائیکاٹرسٹ  ہوتی ہے اور آخر کار اس سے محبت میں گرفتار ہوکر اسکی شریک جرم بن جاتی ہے۔

تاہم ابھی تک  یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ کردار ڈی سی کے کردار کی طرز کا ہو گا یا آرتھر کی طرز کا۔ اہم بات یہ ہے کہ جوکر2 ایک میوزیکل سیکوئل بتایا جاتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اگر یہ معاہدہ ہوجاتا ہے تو لیڈی گاگا ایک ایسے وقت میں کوئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ  یہ کردار ابھی بھی ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس میں موجود ہےاور اسے مارگوٹ روبی اداکررہی ہیں۔اور یہ کردار آخری بار2021 میں آؤٹنگ جیمز گن کی فلم”دی سوسائڈ اسکواڈ“ میں نظر آیاتھا۔

متعلقہ تحاریر