اریجیت سنگھ کی جانب سے کنسرٹ کے دوران پاکستانی پرچم کی تعظیم

بھارتی گلوکار کے ٹورنٹو میں کیے گئے کنسرٹ کی  وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے کنسرٹ کے دوران پاکستانی پرچم کی تعظیم کرکے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارتی گلوکار کے ٹورنٹو میں کیے گئے کنسرٹ کی  وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی گانے “کنایاری” پر ناروے کے ڈانس گروپ کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل

مہوش حیات لیگی حکومت کے اقدامات کے گن کیوں گانے لگیں؟

 

بھارتی گلوکار کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ کررہے تھے  جس میں پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی دو وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریجیت سنگھ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار  نصرت فتح علی خان کا مشہور گیت ”تیرے بن نہیں لگدا دل  “گارہے ہیں اور کنسرٹ میں شریک پاکستانی مداحوں میں سے  ایک  نے پاکستانی پرچم اٹھاررکھا ہے  جسے سیکیورٹی گارڈ نے پرچم لہرانے سے منع کرنا چاہا جس پر اریجیت سنگھ نے ہاتھ کے اشارے اسے  روک دیا۔ ارجیت کے اقدام پر خیرمقدمی تالیوں اور آوازوں سے گونج اٹھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

دوسری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریجیت سنگھ عاطف اسلم کا گانا”او جانے جاں دونوں جہاں “ گارہےہیں اور اس دوران سامعین میں موجود سبزہلالی پرچم لہرا نے والے پاکستانی مداح کی جانب متوجہ ہوتے ہیں اور پاکستانی پرچم کی طرف اشارہ کرنے کے بعد اپنے سینے پر لگے بھارتی پرچم کے بیج  کی طرف اشارہ کرنے کے بعد ہاتھ جوڑ کر دونوں پرچموں کے لیے تعظیم کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر