اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ کو ان کی کیسی تصاویر پسند ہیں؟
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلٹر شدہ 2 تصاویر اپ لوٹ کی ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی والدہ کی پسندیدہ ترین تصاویر ہیں
اداکارہ ماہرہ اپنی تصویرو ں کے حوالے سے والدہ کی پسند سے اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلٹر شدہ 2 تصاویر اپ لوٹ کی ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی والدہ کی پسندیدہ ترین تصاویر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر اور لندن نہیں جاؤں گا کا پوسٹر جاری
ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کا پرومو جاری
اداکارہ ماہرہ خان نے تصاویر کے کیپشن میں اپنی والدہ کی جانب سے ان تصاویر کو پسند کرنے کی وجہ بھی بتادی۔ماہرہ خان نے لکھا کہ جب وہ پورے دانت دکھا کر ہنستی ہوں تو ان کی والدہ کو ان کی یہ ادا بہت پسند آتی ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان کی پوسٹ پر اداکارہ عائشہ عمر، زویہ ناصر،اداکار ،ہدایت کار و فلمساز سرمد سلطان کھوسٹ،بھارتی فلم فیئر میگزین کے ایڈیٹر جتیش پلالی، بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزادی ریہا کپور، معروف فیشن ڈیزائنر نعمان انصاری اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
Fun fun!! But I won 👊🏼🪩 @fahadmustafa26 @rabiamughni https://t.co/0BQDebXOGQ
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 14, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی اداکارفواد خان کے ساتھ فلم قائد اعظم زندہ باد عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے جارہی ہے اور یہ جوڑی ان دنوں فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔اداکار فہد مصطفیٰ نے گزشتہ روز اپنی اور ماہرہ خان کی تصویر بھی توئٹر پر اپ لوڈ کی تھی۔ جس پر ماہرہ خان نے تبصرہ بھی کیا تھا۔